پی آئی اے کی پیرس کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی

0
163
پی آئی اے کی پیرس کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی

ہاٹ لائن نیوز : پی آئی اے کی پیرس کے لیے پہلی پرواز تقریباً ساڑھے چار سال بعد آج اڑان بھرے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز دوپہر 12 بجے اسلام آباد سے پیرس کیلیے روانہ ہوگی۔ پرواز کی روانگی سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔

پیرس آنے اور جانے والی پہلی اور دوسری پروازوں کے لیے فلائٹ بکنگ بھری ہوئی ہے۔ پی آئی اے پیرس کے لیے ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلا رہی ہے۔

Leave a reply