پی آئی اے کی نجکاری کی تیاری شروع

0
189
پی آئی اے کی نجکاری کی تیاری شروع

پی آئی اے کی نجکاری کی تیاری شروع

وفاقی حکومت نے پی۔ آئی۔ اے کی نجکاری کے لیے اشتہار جاری کرتے ہوئے بولیاں طلب کر لیں ہی ، درخواستیں 24 اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، درخواستیں تین جون تک جمع کرائی جا سکتی ہیں، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کم از کم ایک ماہ کی مہلت ہو گی۔

وفاقی حکومت نے پی۔ آئی۔ اے کے 51 سے سو فیصد تک شیئرز فروخت کرنے کا سوچا ہے، پی۔ آئی۔ اے ایک ہفتے میں 268 پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔ اس بارے میں نجکاری حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال پی۔ آئی۔ اے نے تیس روٹس پر پروازیں آپریٹ کیں، حکومت پی۔ آئی۔ اے کے تمام اہم بزنسز فروخت کرنا چاہتی ہے، نجکاری میں پی۔ آئی۔ اے کے اثاثے بھی فروخت کیے جائیں گے۔

Leave a reply