پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

0
85
پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے مانچسٹر کے بعد اسلام آباد سے لندن کے لیے بھی براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں چلائی جائیں گی۔ یہ پروازیں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 سے آپریٹ کی جائیں گی، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لندن کے لیے پہلی پرواز 29 مارچ کو روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے تقریباً چھ سال کے وقفے کے بعد لندن کا روٹ بحال کر رہی ہے، جو قومی ایئرلائن کا پہلا اور اہم ترین بین الاقوامی روٹس میں شمار ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پی آئی اے اس وقت مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں بھی آپریٹ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز اکتوبر 2025 میں کیا گیا تھا، جس کے بعد پہلی پرواز کامیابی کے ساتھ مانچسٹر پہنچی تھی۔

Leave a reply