
پی۔ آئی۔ اے چین کی فضائی حدود استعمال کرے گی
بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے بعد PIA کی پہلی پرواز پی۔کے 898 لاہور سے کوالالمپور کے لیے روانہ ہو گئی،
پی۔ آئی۔ اے کی پرواز بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرے گی، پاکستانی فضائی حدود کے بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ ہوا ہے، بھارتی فضائی کمپنیوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی وجہ سے کروڑوں کا اضافی خرچہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، چوبیس گھنٹوں میں ستر سے زائد بھارتی پروازوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔









