
ہاٹ لائن نیوز: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پاکستان سے مدینہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے۔
کراچی سے مدینہ منورہ تک عمرہ کا دو طرفہ کرایہ 76 ہزار روپے جمع ٹیکس ہوگا جبکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86 ہزار روپے جمع ٹیکس ہوگا۔
پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے کرائے میں 34 ہزار روپے کی کمی کردی، اس سے قبل کرایہ 120 ہزار تھا جو کم کرکے 86 ہزار کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے جب کہ رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک برقرار رہے گی۔









