پیکاایکٹ : حکومت اور صحافی ایک ساتھ بیٹھنےکوتیار

0
159
پیکاایکٹ : حکومت اور صحافی ایک ساتھ بیٹھنےکوتیار

ہاٹ لائن نیوز : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نےپیکاایکٹ پر صحافیوں کے خدشات کو دور کرنیکے لئے ایک ذیلی کمیٹی قائم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی پولین بلوچ نے کہا کہ تمام فریقوں کیساتھ بیٹھنےسےہی مسائل حل ہونگے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن عطاء تارڑنے کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ پیکا ایکٹ محض ڈیجیٹل میڈیا کو منظم کرنیکے لئے ہے اور وہ اخبارات یا ٹی وی چینلز کو متاثر نہیں کریگا ، کیونکہ وہ پہلے ہی قواعد و ضوابط کے تحت کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں افراد جو ڈیجیٹل میڈیا پر لاکھوں کماتے ہیں انہیں بھی ملک کے قوانین کے تحت کچھ دینا پڑیگا ، جبکہ اس ایکٹ سے روایتی میڈیا کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ عطاتارڑ نے کہا کہ اگرپیکامیں کوئی متنازعہ شق دیکھتا ہےتواسے واضح کریں۔

Leave a reply