
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کر گئے
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی اٹھہتر سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبد الستار بچانی کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے، پیپلزپارٹی کے سینئر سیاسی رہنما عبد الستار بچانی انتقال کر چکے ہیں۔
پی۔ پی۔پی کے رہنماؤں نے پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار کے انتقال پر صوبائی وزراء ضیاء لنجار، وقار مہدی، شرجیل میمن، ذوالفقار شاہ اور نثار کھوڑو نے اظہار افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔








