پیپلز پارٹی کےسینئررہنما آغاسراج درانی انتقال کرگئے

0
54
پیپلز پارٹی کےسینئررہنما آغاسراج درانی انتقال کرگئے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔ وہ ایک ماہ قبل برین ہیمبرج کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی حالت مسلسل تشویشناک رہی۔ چند روز قبل طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

آغا سراج درانی نے چار دہائیوں سے زائد عرصہ سیاست میں گزارا اور وہ متعدد بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے تین مرتبہ صوبائی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور دو مرتبہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے۔ وہ 2013 سے 2024 تک مسلسل اسپیکر رہے، جبکہ 2022 میں مختصر مدت کے لیے قائم مقام گورنر سندھ بھی رہے۔

ملکی قیادت کی جانب سے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت کئی اہم شخصیات نے ان کی سیاسی، جمہوری اور عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے انہیں پارٹی کا وفادار اور اصول پسند رہنما قرار دیا۔

آغا سراج درانی کو شہید بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی تصور کیا جاتا تھا۔ ان کی رحلت پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دی جا رہی ہے۔

Leave a reply