پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں نافذ

0
56
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں نافذ

وزارتِ پیٹرولیم نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں ہو گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں اور ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور تمام پٹرول پمپس پر ان کا نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a reply