پیٹرولیم مصنوعات 6 روپےفی لیٹرتک مہنگی ہونےکا امکان

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان، 16 نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 91 پیسے اضافے کا امکان، حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، نئی قیمتیں 16نومبر سے لاگو ہونگی ۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث 16 نومبر سے قومی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، آئندہ 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات 6 روپےفی لیٹرتک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔









