
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں
وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھیں، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر رہیں گی۔
اس سے پہلے وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگلے پندرہ دن تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام تک پہنچائے جائیں گے۔









