پیٹرولیم لیوی بڑھائےجانےکاامکان

0
227
پیٹرولیم لیوی بڑھائےجانےکاامکان

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی ریونیو میں اضافے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل نہیں ہو سکے گا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کیاجا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے، اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔

Leave a reply