پیمرا کے نوٹیفکیشن کے خلاف ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

0
199
پیمرا کے نوٹیفکیشن کے خلاف ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

لاہور ہائیکورٹ

عدالتی کاروائی کی نشریات کے خلاف پیمرا کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
لاہور ہائیکورٹ میں تیسری درخواست دائر کردی گئی

شہری مشکور حسین نے ایڈوکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے درخواست دائر کی

درخواست میں پیمرا وزارت اطلاعت و نشریات اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے
آزاد صحافت جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ازاد صحافت کے بغیر جمہوریت ختم ہو جائے گی، موقف

موجودہ حکومت ایسی حکومت کی بہترین مثال ہے جو کالے قوانین کے ذریعے مخالف آوازوں کو دباتی ہے، موقف

21 مئی کو پیمرا نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹی وی چینلز کو ہدایت جاری کی کہ وہ عدالتی کاروائی کو نشر نہیں کریں گے، موقف

پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹی وی چینلز کو عدالتی کاروائی کی نشریات سے روک دیا ہے، موقف
پیمرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی وی چینلز محض عدالت کے تحریری فیصلے نشر کر سکتے ہیں، موقف

سپریم کورٹ کے جس فیصلے کی بنا پر پیمرا نے نشریات پر پابندی عائد کی ہے وہ فیصلہ نشریات کی اجازت دیتا ہے، موقف

سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ کہیں بھی موجود نہیں کہ عدالتی کاروائی کی نشریات نہیں کی جا سکتی، موقف
پیمرا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی ہے، موقف

پیمرا کا عدالتی کاروائی کی نشریات کی بندش کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے، استدعا
موجودہ درخواست کے حتمی فیصلے تک پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے، استدعا

Leave a reply