
لاہور ہائیکورٹ میں پیمرا کی جانب سے عدالتی کارروائی کی کوریج پر پابندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت عدالت نے درخواست پر فل بینچ کی تشکیل کےلیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی
جسٹس عابد عزیز شیخ نے کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر زین العابدین کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے دوران سماعت پیمرا اور وفاقی حکومت نے جواب کے لیے مہلت مانگی عدالت نے آئندہ سماعت پر دونوں فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور پابندی سے متعلق پیمرا کا قانون بھی طلب کر لیا عدالت نے درخواستوں پر فل بنچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا
وکیل نے نقط اٹھایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے عدالت نے درخواست گزار کو سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کردی عدالت نے معاملے کو اہم نوعیت کا قرار دے دیا درخواستوں میں عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے پر پابندی کے پیمرا نوٹیفیکشن کو چیلنج کیا گیا ہے