
ہاٹ لائن نیوز : مانڈی والا انٹرٹینمنٹ اور مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کو عثمان ریاض نے ڈائریکٹ کیا، عثمان ریاض نے اپنے سوشل میڈیا پر اس فلم کا ٹریلر پہلے ہی شئیر کردیا تھا، رواں سال یہ فلم ریلیز کی جائے گی،فلم دی گلاس ورکر کو موسم گرما میں پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
ندیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ’دی گلاس ورکر ایک آرٹ ہے، ہم اسے پاکستانی سینما گھروں میں ناظرین کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں زبانوں میں پیش کریں گے،انہوں نے اس فلم کو پاکستانی سنیما کے لیے تاریخی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے کسی نے اس معیار کی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم نہیں بنائی۔,









