پہلی خاتون آرمی چیف نےعہدہ سنبھال لیا

ہاٹ لائن نیوز : 56 سالہ جنرل جینی کیرینین نے کینیڈا کی پہلی خاتون آرمی چیف کا عہدہ سنبھال لیا۔ ایک پروقار تقریب میں جنرل جینی کیرینین نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا۔
جنرل جینی کیرینین کو جنرل وین ایئر کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ وہ دنیا کی دوسری خاتون آرمی چیف ہیں۔ دنیا کی پہلی خاتون آرمی چیف ہونے کا اعزاز یورپی ملک سلووینیا کی سابق آرمی چیف میجر جنرل ایلنکا ایرمینیک کا ہے ۔









