پہلی بار اٹلی کی ٹیم بھی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی

پہلی بار اٹلی کی ٹیم بھی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی
اٹلی نے پہلی مرتبہ آئی۔سی۔سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، یورپین کوالیفائنگ راؤنڈ میں اگرچہ نیدرلینڈز نے اٹلی کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، لیکن پوائنٹس ٹیبل پر بہتر کارکردگی کی وجہ سے اٹلی اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
اس میچ میں نیدرلینڈز نے اٹلی کو شکست دے جر ورلڈ کپ میں اپنی جگہ بنا لی تھی، نیدرلینڈز کی ٹیم کا یہ مسلسل 9واں عالمی ایونٹ ہے، دوسری طرف اٹلی کی ٹیم کے لیے یہ تاریخی کامیابی ہے کہ وہ پہلی بار ٹی۔20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی، اٹلی کی کامیابی پر شائقین اور بورڈ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔









