
ہاٹ لائن نیوز: کراچی میں پکوان مراکز اور دکانداروں سے بھتہ مانگنے والا گروہ بے نقاب ہو گیا۔ ایک حالیہ کارروائی میں فراز نامی ملزم کو دہلی کالونی سے اس وقت گرفتار کیا گیا، جب وہ 50 ہزار روپے بھتہ وصول کر رہا تھا۔
اس کا اعلان ایس آئی یو کے ایس ایس پی شعیب میمن نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھتہ خور گروہ ایک ہی خاندان کے افراد پر مشتمل ہے، جو ملائیشیا سےاس گینگ کوچلارہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملائشین نمبرز سے واٹس ایپ میسجز کے ذریعے دکانداروں سے بھتہ وصول کیا جاتا تھا، ملزم کی شناخت فراز کے نام سے ہوئی، اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو دکاندار سے ایک لاکھ روپے بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے جن میں انکشاف ہوا کہ وہ ملائیشیا میں مقیم بھتہ خور گینگ کی خاتون سرغنہ صبوری کے لیے کام کرتا تھا۔









