
ہاٹ لائن نیوز : ہرنائی کے علاقے شعبان میں اغوا کاروں نے پکنک منانے کے لئے جانے والے چودہ افراد کو اغوا کرلیا بعد میں 4 مغویوں کو چھوڑ دیا گیا لیکن دس افراد تاحال لاپتہ ہیں، کوئٹہ سے پینتیس کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع ہرنائی کے پہاڑی علاقے شعبان میں نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کی صبح سیر و تفریح کے لئے جانے والے چودہ افراد کو اغوا کرلیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دس افراد کے اغوا کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز فورس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں، ڈائریکٹر جنرل لیویز کا کہنا ہے کہ نواحی علاقے شعبان سے دس افراد کے اغوا کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم ابھی تک کسی شخص نے اغوا کی رپورٹ درج نہیں کرائی۔









