
ہاٹ لائن نیوز : ڈیفنس کے علاقے سے اغوا ہونے والا 3 سالہ بچہ پنجاب پولیس نے بازیاب کرا لیا جو اپنی نوعیت کا عجیب و غریب جرم تھا۔ مذکورہ واقعہ 24 اگست کو اس وقت پیش آیا جب عبدالرزاق نامی شہری اور اس کی اہلیہ گھر پر نہیں تھے اور ان کے 4 بچے گھر میں اکیلے تھے۔
والدین کی عدم موجودگی میں گداگروں کے جوڑے نے عدنان نامی بچے کو گھر سے اغوا کر کے منڈی بہاؤالدین میں بے اولاد جوڑے کو 50 ہزار روپے میں فروخت کر دیاتھا ۔
بعد ازاں ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ بچے کو اغوا کرنیوالے جوڑے اور اسے خریدنے والے عمران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گداگروں نے اشارے پر دوبارہ بھیک مانگنا شروع کر دی تھی جبکہ کلوزسرکٹ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا تھا ۔









