
پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے سبب پاکستانی عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے، حکومت کی طرف سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 8.50 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے 96 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، اس کے علاوہ مٹی کا تیل سات روپے 47 پیسے فی لیٹر سستا ہو گا جبکہ لائٹ ڈیزل سات روپے 21 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔









