
ہاٹ لائن نیوز: پاکستان میں یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرولیم پر پریمیم 8.69 ڈالر فی بیرل ہے تاہم اگلے پندرہ دن تک پیٹرول کی قیمت 250 روپے 20 پیسے فی لیٹربرقراررہ سکتی ہےجب کہ 3.62 روپےفی لیٹراضافےکےبعد ڈیزل کی قیمت 259 روپےفی لیٹرہوسکتی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 0.05 روپے فی لیٹر کا معمولی اضافہ ہو کر 161.71 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔








