
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
حکومت نے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں چار روپے اسی پیسے اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے پچانوے پیسے کا اضافہ ہوا ہے، نئے نرخ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 2 سو 58 روپے 43 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 2 سو 62 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے، وزارتِ خزانہ کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔









