
لاہور ہائیکورٹ
پیٹرولیم کی قیمتیں وزیر اعظم کے حکم کے مطابق کم نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے
درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا،موقف
اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے چار پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 8 روپے کمی کا کہا گیا،موقف
پیٹرولیم کی قیمتوں کے حوالے سے وفاقی حکومت نے ٹویٹ بھی کر دیا تھا،موقف
وزارت خزانہ نے وزیراعظم کے اعلان کے برخلاف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا،موقف
پیٹرول کی قیمت 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 3 روپے 86 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے،موقف
اعلان کردہ قیمت سے مزید کم ریلیف دینا آئین کے آرٹیکل 9,14,37,38,4 اور 5 کی خلاف ورزی ہے،موقف
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا آئی طریقہ کار موجود نہیں ہے،موقف
عدالت وزیراعظم کے اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا جائے،استدعا








