پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں ریکارڈ اضافہ؟ عوام تیار رہیں!

0
26
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں ریکارڈ اضافہ؟ عوام تیار رہیں!

وزیراعظم کی منظوری کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے 39 پیسے، ڈیزل میں 5 روپے 40 پیسے، مٹی کے تیل میں 4 روپے، اور لائٹ ڈیزل میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
متعلقہ حکام نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اعلان پٹرولیم ڈویژن وزیراعظم کی منظوری کے بعد کرے گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ اضافہ رمضان المبارک سے قبل صارفین کے لیے مہنگائی کا نیا بوجھ بن سکتا ہے۔
اوگرا اپنی سمری وزارت کو ارسال کرے گا، وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کرے گی، اور وفاقی حکومت ریونیو کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں کا حتمی اعلان کرے گی۔

Leave a reply