پٹاخےکےگودام میں دھماکہ ؛ 5 ہلاک 33 زخمی

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک پٹاخے والے گودام میں دھماکےسے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
ریسکیو عہدیداروں نے بتایا کہ ملبے میں ایک اور لاش ملی ہے ، جسکے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
اس واقعے میں 33 افراد زخمی ہوئے ، جنہیں سول اور جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
دھماکے کے قریب گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس کے مطابق ، گودام کے مالکان دونوں بھائی ہیں جو دھماکے میں زخمی ہوئے تھے ، ایک بھائی کا ابتدائی بیان لیا گیا ہے ، دونوں بھائیوں کی تفتیش کیجائے گی۔









