پوپ کا انتحاب نہ ہو سکا، چمنی سے کالے دھویں کا اخراج

0
238
پوپ کا انتحاب نہ ہو سکا، چمنی سے کالے دھویں کا اخراج

پوپ کا انتحاب نہ ہو سکا، چمنی سے کالے دھویں کا اخراج

مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کا پہلے روز انتخاب نہ ہو سکا، کارڈینلز کی پہلی ووٹنگ ناکام رہی، نئے روحانی پیشوا کے لیے ’جَلسہٴ انتخابِ پوپ‘ کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں ستر ممالک سے اسی سال سے کم عمر کے کارڈینلز شرکت کریں گے۔

کارڈینلز کی میٹنگ کے تین گھنٹے اور پندرہ منٹ کے بعد سیاہ دھواں نمودار ہوا، جس کا مطلب یہ تھا کہ پوپ کا انتخاب نہیں ہو سکا، اب کارڈینلز دوبارہ ووٹنگ کریں گے،جب پوپ کا انتخاب ہو جائے گا تو چمنی سے سفید دھواں نکلنا شروع ہو گا۔کچھ کارڈینلز کے مطابق جمعرات یا جمعہ تک پوپ کا انتخاب ہو جائے گا تاکہ یہ ظاہر ہو کہ چرچ متحد ہے۔

Leave a reply