پوپ فرانسس نے غزہ کی صورتحال کو شرمناک قرار دےدیا

ہاٹ لائن نیوز : عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک بار پھر غزہ میں جاری صورتحال کو عالمی برادری کیلیے تشویشناک اور شرمناک قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق سفارت کاروں کی سالانہ تقریب سے اپنے خطاب میں عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ بمباری سے غزہ میں ہسپتالوں کا نیٹ ورک تباہ ہو گیا ہے۔ سردی میں بچے جم کر موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ شہریوں پر بمباری ناقابل قبول ہے۔ ہسپتالوں اور توانائی کے نظام کو تباہ کر کے لوگوں کو مارنا ناقابل قبول ہے۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ جنگ ہمیشہ ناکام ہوتی ہے جس میں شیطان جیت جاتا ہے۔








