پولیو کے قطرے نہ پلائے تو والدین کو آخرت میں جواب دینا پڑے گا

0
140
پولیو کے قطرے نہ پلائے تو والدین کو آخرت میں جواب دینا پڑے گا

پولیو کے قطرے نہ پلائے تو والدین کو آخرت میں جواب دینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم پر اجلاس ہوا ، جس میں تمام صوبائی وزرائے صحت نے بھی شرکت کی، اجلاس میں وزیر صحت نے کہا کہ رواں سال کی دوسری قومی پولیو مہم اکیس سے ستائیس اپریل تک ہو گی۔

پولیو مہم میں چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز خدمات انجام دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں پولیو صرف پاکستان اور افغانستان تک محدود ہے، میری خواہش ہے کہ پاکستان اور افغانستان مل کر اس موذی مرض کا خاتمہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین بچوں کو ویکسین پلائیں گے تو بچے وائرس سے محفوظ رہیں گے نہیں تو یہاں بھی بھگتیں گے اور آخرت میں بھی اللہ کو جواب دینا پڑے گا۔

Leave a reply