
ہاٹ لائن نیوز : ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے رواں سال پولیو کا سترہواں کیس سامنے آیا ہے۔
قومی ادارہ صحت کیمطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان نیشنل ہیلتھ آرگنائزیشن کیمطابق یونین کونسل 4 کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ بلوچستان سے 12، سندھ سے 3 اور پنجاب سے ایک کیس رپورٹ ہوا جب کہ ایک اور پاکستانی بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔









