پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

0
205
پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

(سیالکوٹ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر لاہور پولیس کے شہید پولیس انسپکٹر عبد الحمید کو ان کے آبائی ضلع سیالکوٹ میں شہید کی برسی کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، شہید پولیس انسپکٹر نے اپنی گلبرگ تعیناتی کے دوران بدنام زمانہ ٹاپ ٹین و اجرتی قاتل مظہر عرف تبی کی گرفتاری کے لئے بھرپور کوششیں کیں بعد ازاں انہیں کوششوں کے نتیجے میں مظہر تبی کی گرفتاری عمل میں آئی ، شہید کی برسی کے موقع پر پولیس کے اعلیٰ حکام سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا شہداء اپنی قوم کے مستقبل کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور ہم کسی صورت بھی شہداء کی فیملیز کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے اور ہر تہوار اور اہم دنوں میں شہداء کی دی گئی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے رہیں گے ۔

Leave a reply