پولیس چیک پوسٹ کے قریب نصب 8 کلو بارودی مواد برآمد

0
199
پولیس چیک پوسٹ کے قریب نصب 8 کلو بارودی مواد برآمد

ہاٹ لائن نیوز : بم ڈسپوزل عملے نے خیبر لنڈی کوتل میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب نصب 8 کلو بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب نصب بارودی مواد ملا ہے جس کے بعد دھماکہ خیز مواد کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچے گی۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد 8 کلو وزنی تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

Leave a reply