پولیس چیک پوسٹ پرحملہ، 5 اہلکار2راہگیر زخمی

0
236
پولیس چیک پوسٹ پرحملہ، 5 اہلکار2راہگیر زخمی

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افرادکے حملے میں 2 راہگیرجبکہ5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئےہیں۔

ٹانک کی گل امام چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جسکے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئےہیں جب کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 راہگیر بھی شدید زخمی ہوگئےہیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے۔

Leave a reply