پولیس نےدہشت گردوں کےحملےکوناکام بنادیا

0
176
پولیس نےدہشت گردوں کےحملےکوناکام بنادیا

ہاٹ لائن نیوز: پنجاب کے شہر میانوالی میں عیسیٰ خیل تھانے کی قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے پنجاب پولیس نے پوری قوت سے ناکام بنا دیا۔ حملے کے دوران ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کیمطابق گزشتہ رات 12 سے 14 غیر ملکی دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تھانہ عیسیٰ خیل میانوالی کی قبول خان پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ لانچروں اور دستی بموں سے حملہ کیا۔

چیک پوسٹ پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار الرٹ رہے، جب کہ بھرپور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں بزدل دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

Leave a reply