پولیس موبائل پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

0
175

ہاٹ لائن نیوز : لکی مروت میں پولیس موبائل پرنامعلوم افراد کے حملے میں 1 پولیس اہلکار شہیدہوگیا اور ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئےہیں۔

پولیس موبائل پر حملے کا واقعہ براگی تھانے میں پیش آیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل معمول کے گشت پر تھی جب اس پر حملہ کیا گیا۔

پولیس نے حملے میں ایک پولیس افسر نثار خان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ایس ایچ او شاکر خان سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے۔ حملے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی۔

Leave a reply