پولیس موبائل میں لوٹ مارکرنےوالاڈاکو ڈی ایس پی کا بیٹا نکلا

ہاٹ لائن نیوز: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس موبائل میں پان کی دکان لوٹنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پان کی دکان پر ڈکیتی کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ڈی ایس پی کا بیٹا تھا۔
ڈی ایس پی اور انکے بیٹے کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سینئر حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی اور ان کے بیٹے سے تفتیش کی جا رہی ہے، پان کی دکان میں ہونیوالے واقعے سے متعلق جلد حقائق سامنے آئینگے۔









