پولیس مقابلہ، خطرناک ڈکیتوں سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم جانبحق

0
238
پولیس مقابلہ، خطرناک ڈکیتوں سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم جانبحق

ہاٹ لائن نیوز : صدر کہروڑپکا پولیس کو چوکی مستی کے علاقہ سے شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی ڈکیتی کی کال موصول ہوئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس ایچ او صدر کہروڑپکا عمران گجر نے بھاری نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کرائی اور ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا۔ صدر کہروڑپکا پولیس کا ڈکیتوں تعاقب کرتے ہوئے 27 ایم علاقہ تھانہ صدر دنیاپور پر آمنا سامنا ہوتے ہی پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا مقابلہ کیا ، پولیس مقابلے کے دوران گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت بلال عرف بلا کے نام سے ہوئی۔

جانبحق ہونے والے ملزم کی شناخت عمران عرف سانول کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرا نامعلوم ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Leave a reply