
ہاٹ لائن نیوز: پشاور پولیس لائنز بم دھماکے میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو پشاور بی آر ٹی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم کی نشاندہی پر پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس کانسٹیبل ولی کا بھائی بھی سہولت کاری کے الزام میں حراست میں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جب کہ پولیس افسر اور اس کے بھائی کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔ . پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بڑی گرفتاری سے پورے نیٹ ورک تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔








