پولیس سے نادیہ جمیل کی رہائی میں عمران خان کا کردار

ہاٹ لائن نیوز : سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے بچپن ، کیریئر اور بیماری کے بارے میں کھل کر بات کی۔
نادیہ نے کہا کہ ایک دن اسنےدوستوں کیساتھ پارٹی کے بہانے اپنے منگیتر سے ملنے کا ارادہ کیا۔ اسوقت کی “شاہین پولیس نے انکو گرفتار کرلیا۔
نادیہ اور اسکے منگیتر نے پولیس کے ساتھ منت سماجت کی اور درخواست کی کہ وہ جرمانے کے طور پر راستے میں ہی کوڑے مارلیں ، لیکن پولیس اسے پولیس اسٹیشن لے گئی اور شادی نہ ہونے کیوجہ سے اسے بند کردیا گیا۔
نادیہ جمیل نے بتایا کہ نادیہ اور اسکےمنگیتر کو پولیس اسٹیشن میں فون کرنے کی اجازت دی گئی تھی ، جسے اداکارہ نے اپنے والد کے دوست یوسف صلاح الدین کوکال کی ،اس وقت انکے والدبھی وہاں موجود تھے۔ اور عمران خان انکے ساتھ بیٹھے تھے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعد میں ، اس کے والد ، عمران خان اور انکے چار دوستوں ، انہیں رہا کرانیکے لئے پولیس اسٹیشن پہنچے ، اور جب عمران خان پولیس اسٹیشن پہنچےتو پولیس اہلکار چونک گئےاور فوراچائےمنگوالی۔









