پولیس سے تنگ آکر خود کو آگ لگانے والا نوجوان دم توڑ گیا

0
248
پولیس سے تنگ آکر خود کو آگ لگانے والا نوجوان دم توڑ گیا

ہاٹ لائن نیوز: کامونکی میں پولیس کے رویے سے تنگ آکر خود کو آگ لگانے والا نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔ 25 سالہ عبید الرحمان نے بیوی کے اغوا میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے احتجاج کے دوران خود کو آگ لگا لی۔

کامونکی کے علاقہ ٹبہ محمد نگر کے عبیدالرحمن نے صائمہ عاقب اور ثاقب وغیرہ کے خلاف اپنی بیوی کرن کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس نے کرن کو بازیاب کرالیا لیکن مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار نہیں کیا جس پر 4 روز قبل عبید الرحمان نےاے ایس پی آفس میں گھس کر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی جسے وہاں موجود لوگوں اور اے ایس پی نے بچا لیا۔ اور آگ پر قابو پا کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور کے برن یونٹ ریفر کیا گیا جہاں وہ پانچ روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

Leave a reply