پولیس تفتیش میں بڑا دھماکہ: ڈی ایس پی عثمان حیدر نے قتل کا اعتراف کر لیا

0
96
پولیس تفتیش میں بڑا دھماکہ: ڈی ایس پی عثمان حیدر نے قتل کا اعتراف کر لیا

لاہور میں پولیس نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے لاپتہ ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت کی اطلاع دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عثمان حیدر نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کر دیا ہے اور اس نے اس جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق عثمان حیدر کی دو شادیاں تھیں، اور مقتولہ اس کی پہلی بیوی تھی۔ دوسری شادی کے بعد گھر میں تنازعات بڑھ گئے تھے جو بدقسمتی سے انتہائی نتائج کا سبب بنے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد اپنی بیوی اور بیٹی کے لاپتہ ہونے کا ڈرامہ رچایا اور متعدد بار سسرال جا کر اغوا کا الزام بھی لگایا۔

ملزم کی جانب سے تھانہ برکی میں اہلیہ اور بیٹی کے اغوا کی ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور ڈی ایس پی عثمان حیدر کوحراست میں لےلیا۔

پولیس کے مطابق بیٹی کی لاش کاہنہ جبکہ بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد ہوئی ہے۔ ایس پی کی زیر نگرانی تفتیش جاری ہے اور ملزم کی دوسری بیوی کو بھی تفتیش میں شامل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کے دوران نئے حقائق سامنے آ سکتے ہیں۔

Leave a reply