پولیس اہلکار کو لوٹنے والے دو ڈاکو ہلاک

0
167
پولیس اہلکار کو لوٹنے والے دو ڈاکو ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : کراچی قائد آباد کے قریب پولیس نے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا، ہلاک ملزمان سے نقدی، اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق قائد آباد میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ قائد آباد کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 3 ڈاکوؤں نے بیٹے کے ہمراہ پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش کی، تاہم قریب ہی موجود مددگار 15 کے اہلکاروں نے فائرنگ کر دی ، اہلکاروں نے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے مزید بتایا کہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہو گیا جس کی تلاش کے لیے گردونواح میں چھاپے مارے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

Leave a reply