پولیس اہلکاروں کے ڈاکوؤں سے رابطے کا انکشاف، دو اہلکار معطل

0
158
پولیس اہلکاروں کے ڈاکوؤں سے رابطے کا انکشاف، دو اہلکار معطل

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے ضلع کشمور میں ڈاکوؤں سے روابط رکھنے پر 2 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ معطل اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل قمر جکھرانی اور پولیس افسر مینگل جکھرانی بھی شامل ہیں۔ دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

ایس ایس پی کیمطابق پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں سے رابطے میں رہنے والے اہلکاروں کونوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

Leave a reply