
ہاٹ لائن نیوز : پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث چار دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر جاں بحق، ترجمان سی۔ٹی۔ ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان بٹ کو دوران تفتیش اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ کی برآمدگی کے لیے کرول جنگل لے جایا گیا، فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے دو پسٹل اور ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے، برآمدگی کے دوران فیضان کے پانچ سے چھ ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔
دہشت گردوں نے سی۔ ٹی۔ ڈی ٹیم پر سیدھا فائرنگ کی، فائرنگ کرنے والے تین دہشت گرد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے، ٹارگٹ کلر فیضان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، فیضان کے ساتھ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے جب کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔









