پوتے کے جنازے میں دادا کا شرمناک ڈانس وائرل

0
240
پوتے کے جنازے میں دادا کا شرمناک ڈانس وائرل

ہاٹ لائن نیوز : اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی اپنے 15 سالہ پوتے کی آخری رسومات کے دوران رقص کرتے ہوئے ایک ویڈیو نے آن لائن تنازعہ کو جنم دیا ہے۔

اس موقع پر رقص کرنے پر 66 سالہ شخص کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم بعد میں گینو جینٹیلن نے ان کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت پیش کی۔

جینو جینٹیلن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “میرے پوتے کی 15 سال کی عمر میں ایک کار حادثے میں المناک موت ہوگئی۔ میرا پوتا مجھ سے بہت پیار کرتا تھا۔ جینٹیلن کے مطابق، میں نے اپنے پوتے کی موت پر غم کرنے کے بجائے اس کے ساتھ زندگی کے خوشگوار لمحات کو یاد کرنے کے لیے رقص کیا۔ تاکہ میں اداس نہ ہوں۔ اس کے علاوہ، جینٹیلن نے کہا، “میں نے محسوس کیا کہ میرا پوتا مجھے ناچتا دیکھنا چاہتا ہے۔”

Leave a reply