
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ڈیفنس میں پنکھا چلانے پر دو سیکیورٹی گارڈز کے درمیان جھگڑا تلخ کلامی سے ہاتھا پائی تک بڑھ گیا جس کے بعد ایک نے دوسرے کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں سیکیورٹی گارڈز ایک ہی گھر میں تعینات تھے۔ پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ مقتول اور ملزمان ایک ہی گھر کے سیکیورٹی گارڈ تھے۔
پولیس کے مطابق رات گئے دونوں سیکیورٹی گارڈز میں پنکھا چلانے پر جھگڑا ہوا، گھر کے مالک نے صلح کرائی تاہم رات گئے علی نے خرم کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے خرم شہزاد کو کند آلے کے وار کرکے قتل کیا، ملزم سیکیورٹی گارڈ علی موقع سے فرار ہوگیاہے۔








