پندرہ سال بعدسعودی وزیرخارجہ کاپہلی بار لبنان کا دورہ

ہاٹ لائن نیوز: سعودی وزیرخارجہ نے 15 سال میں پہلی بارلبنان کادورہ کیاہے۔ اس عرصےکےدوران کسی بھی اعلیٰ سعودی سفارت کارکابیروت کایہ پہلادورہ ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے لبنانی وزیر اعظم نواف سلام ، نگراں وزیراعظم نجیب میکاتی اور بیروت میں دیگرعہدیداروں سےملاقات کی۔ انہوں نے لبنانی صدرجوزف آون سے بھی ملاقات کی۔
خبر رساں ایجنسی کیمطابق شہزادہ فیصل بن فرحان کا دورہ لبنان میں سیاسی تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے، سعودی عرب کی مددسے لبنان میں صدارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں۔
سعودی وزیرخارجہ نےامید ظاہرکی کہ لبنان میں جلدنئی حکومت قائم ہوجائیگی۔ شہزادہ فیصل کا مزیدکہناتھا کہ دنیاکوحقیقی عمل اورحقیقی اصلاح دیکھناہوگی۔









