
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے انٹری ٹیسٹ کیلیے امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ پروگرامز میں سال 2024 ء کے سیشن میں داخلوں کیلیے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے،جس میں امیدوار 17 مئی تک آن لائن رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔
وائس چانسلر نےکہاہےکہ انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلے کیلیے انٹری ٹیسٹ 9 جون کو متوقع ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ انٹری ٹیسٹ پاکستان کے تمام بڑےشہروں میں لیا جائیگا۔
ڈاکٹر خالد محمود نے مزیدکہاہےکہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے 25% نمبر تحریری داخلہ امتحان کیلیے مختص ہیں اور تمام انڈرگریجویٹ پروگرامز کیلیے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لیےجائیں گے۔









