پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ سے متعلق اہم فیصلہ

0
240
پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ سے متعلق اہم فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : وزیر تعلیم پنجاب نے سکولوں میں سمر کیمپ کے دوران ہفتہ کو یومیہ تعطیل کا اعلان کر دیا، رانا سکندر حیات نے کہا کہ اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں اور ان پر کام کا زیادہ بوجھ ہے، اس لیے چھٹی کا فیصلہ کیا۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ اساتذہ برادری کی سہولت کے لیے ہفتہ کو ہفتہ وار چھٹی کا اعلان کیا جا رہا ہے، اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں، اساتذہ کاخیال رکھناہماری ذمہ داری ہے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ اساتذہ پر کام کا بوجھ زیادہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے ہفتہ کو چھٹی کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کی تعطیل کی وجہ سے تدریسی اوقات پیر سے جمعہ تک بڑھا دیے جائیں گے۔ ہفتے کے دن کو استعداد کار میں اضافے، سبق کی منصوبہ بندی اور دیگر امور کے لیے استعمال کیا جائے گا، اسے مرحلہ وار استعمال کیا جائے گا۔

Leave a reply