
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی ہوگی اور تعلیمی ادارے ہفتے میں چار دن کھلے رہیں گے۔
نئے شیڈول کے مطابق اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ کا اختتام ساڑھے 12 بجے ہوگا، جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 1 بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہے گی۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور تدریسی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔









